مالویہ نگر میں پیزا ڈلیوری بوائے میں کورونا وائرس کی تشخیص

نئی دہلی، 16 اپریل ( یواین آئی ) جنوبی دہلی کی پوش کالونی میں ایک پیزا ڈلیوری بوائے میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کی تشخیص ہونے سے علاقے میں کھلبلی مچ گئی ۔جنوبی دہلی کے ضلع مجسٹریٹ نے جمعرات کو بتایا کہ مالویہ نگر میں پیزا کی ڈلیوری کرنے والے ایک لڑکے کو کورونا پازیٹو پایا گیا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ اس کے بعد احتیاطاََ 72 لوگ جو اس کے رابطے میں آئے تھے انہیں گھر میں قرنطین کردیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ متاثر لڑکے کے ساتھ کام کرنے والے 17 دیگر کو بھی قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق جمعرات کی صبح تک دارالحکومت میں کورونا متاثرین کی تعداد 1578 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 32 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 40 افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ دہلی کے کل کورونا وائرس متاثرین میں 1080 خصوصی آپریشنز سے منسلک معاملے ہیں جو نظام الدین مركز کے ہیں ۔