شوق پورا کرنانہیں بلکہ شریعت پرعمل کانام ہے دین :دارالقضاة

مساجد کمیٹی کی اپیل:

بھوپال:15اپریل(پریس ریلیز)
مساجد کمیٹی بھوپال کے عہدیداران و علماء(قاضی ومفتی حضرات)نے طے کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک 1441 ہجری کی جنتری میں جو افطار کا وقت لکھا ہے مغرب کی اذان اسی وقت دی جائے۔ اذان پر ہی روزہ افطار کیا جائے۔رمضان میں تمام نمازوں میں مسجدوں میں صرف پانچ لوگ ہی نمازیں پڑھیں خصوصاً تراویح میں مسجدوں میں جمع نہ ہوں بلکہ صرف چار پانچ لوگ ہی تراویح پڑھیں۔
فرض نمازوں کی طرح تراویح بھی گھروں میں ہی پڑھیں۔ گھروں میں بھی کسی ایک گھر میں پڑوسی جمع نہ ہوں۔ جن مسجدوں اور گھروں میں حفاظ کا انتظام ہو وہ لوگ مکمل قرآن پاک سن سکتے ہیں ورنہ الم ترکیف(سورہ تروایح) سے تراویح کی نماز اداکر لیں۔ جنتری میں صبح صادق کا جو وقت لکھا ہے اس سے دس منٹ پہلے سحری ختم کردیں۔ صبح صادق کے پانچ منٹ بعد فجر کی اذان دیں۔جمعہ کے دن تمام مسجدوں میں نماز جمعہ میں صرف چار پانچ لوگ ہی نماز پڑھیں باقی حضرات گھروں میں ظہر کی نماز ادا کریں۔واضح رہے کہ شوق پورا کرنے کا نام دین نہیں ہے بلکہ شریعت کو ماننے کانام دین ہے ۔ وبائی امراض کے موقع پر شریعت نے جو رہنمائی کی ہے اس کے مطابق عمل کریں۔لاک ڈاﺅن میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ پابندیوں کا پورا پورا لحاظ رکھا جائے۔صدقہ¿ فطر رمضان شروع ہوتے ہی ادا کرسکتے ہیں۔ رمضان سے قبل صدقہ¿ فطر ادا کریں۔ صدقہ¿ فطر ایک کلو چھ سو تینتیس گرام گیہوں یا اس کی موجودہ وقت کی قیمت پچاس (50) روپئے فی نفر ادا کریں۔