بھوپال میں کورونا مریضوں کی تعدادپہنچی 158 ،پانچ کی ہوئی موت


بھوپال:15اپریل(نیانظریہ بیورو)
پورے ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، ملک میں لاک ڈاو¿ن اور بہت سے احتیاط کے باوجود کورونا وائرس بہت سے حصوں میں تیسرے مرحلے تک پہنچنا شروع ہوگیا ہے ، یہاں تک کہ مدھیہ پردیش میں بھی کوروناکااثرتیزدکھائی دے رہاہے۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں اب تک 158 کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں۔بھوپال میں کورونا سے چارپانچ مریضوں کی موت ہوگئی ہے ، جبکہ بدھ کے روزراجدھانی میں دو مریض کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ چارمریضصحتیاب ہوئے ہیں۔ اندور کے بعد ریاست میں سب سے زیادہ متاثرین بھوپال میں ہیں۔غورطلب ہے کہ ابھی تک مدھیہ پردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد 864 تک جا پہنچی ہے ، جس میں 53 افراد کی موت ہوچکی ہے ، جبکہ اب تک 64 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔